file photo

پاکستان ایران سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن تعلقات چاہتا ہے: نفیس زکریا
10 مئی 2017 (07:39)
0

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہاہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور وہ ایران سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پُرامن تعلقات چاہتا ہے۔
انہوں نے ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ چینل کوایک انٹرویو میں کہاکہ پاکستان اور ایران مسلم برادر ممالک ہیں اور ان کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔
ایران ہمارا ہمسایہ ہے اور پاکستان اپنے پُرامن ہمسائیگی کے تصور کے مطابق اس کے ساتھ پُرامن اورخوشگوارتعلقات کاخواہشمند ہے۔
انہو ں نے کہاکہ ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کا حالیہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ میں انتہائی مفید ثابت ہوا۔