گینگ شوانگ نے کہاکہ چین کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان تصفیہ طلب تنازعہ سمجھتا ہے

پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ خوش اسلوبی سے جاری ہے: چین
10 مئی 2017 (07:35)
0

چین نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خوش اسلوبی سے جاری ہے اور اب یہ جامع عملدرآمد کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ میں کہاکہ پاکستان میں توانائی کے سترہ میں سے گیارہ منصوبوں پر کام شروع کردیاگیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں بجلی کی قلت پرقابو پانے میں مدد ملے گی اور پاکستان کے عوام کو ریلیف ملے گا۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ چین کی جانب سے اقتصادی راہداری لائحہ عمل کے فروغ سے مسئلہ کشمیر پر اس کاموقف تبدیل نہیں ہوا۔
گینگ شوانگ نے کہاکہ چین چین سمجھتا ہے کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی حل طلب مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ چین کو امید ہے کہ دونوں ملک مشاورت اور بات چیت سے مسئلہ کشمیر مناسب انداز میں حل کرلیں گے۔