file photo

پاکستان ، اومان ٹیکنالوجی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے معاہدے پر دستخط
10 مئی 2017 (07:30)
0

پاکستان اور اومان نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے ہیں۔یادداشت پردستخط اومان ٹیکنالوجی فنڈ کے نمائندوں اور پاک اومان سرمایہ کاری کمپنی نے اسلام آباد میں کئے۔
پاک اومان سرمایہ کاری کمپنی کے حکام نے کہاکہ کمپنی صارفین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے فنڈز فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کو اقتصادی ترقی میں معاونت اور تمام فریقوں کو زیادہ سے زیادہ منافع پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔