ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم اور پاکستان کے دفاعی پیداوار کے وزیر راناتنویر حسین نے ملکرنمائش کاافتتاح کیا

10 مئی 2017 (07:01)
0

دفاعی سامان کی چار روزہ13ویں بین الاقوامی صنعتی نمائش ترکی کے شہر استنبول میں شروع ہوگئی ہے۔
ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم اور پاکستان کے دفاعی پیداوار کے وزیر راناتنویر حسین نے ملکرنمائش کاافتتاح کیا۔
نمائش میں پاکستانی کمپنیوں ،پاکستان آرڈیننس فیکٹریز، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور ہیوی انڈسٹریزٹیکسلا سمیت اکسٹھ ملکوں کی معروف کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔
نمائش میں قائم پاکستانی پویلین بڑی تعداد میں لوگوں کی توجہ کامرکز بناہواہے۔
ترک وزیراعظم نے پاکستانی سٹالز کادورہ کیا۔ انہیں پاکستان کی دفاعی صنعت کی طرف سے تیارکردہ مصنوعات کے معیار اور خصوصیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
بین الاقوامی دفاعی نمائش کے موقع پر دفاعی پیداوارکے وزیر راناتنویر حسین نے آذربائیجان کے دفاعی صنعت کے وزیر،ملائیشیا کے نائب وزیردفاع اور دوسری اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کی ۔
انہوں نے ترکی کے ایروسپیس انڈسٹریز کے وفد سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔