توقع ہے کہ مون پانچ سالہ مدت کیلئے آج حلف اٹھائیں گے

جنوبی کوریا، صدارتی انتخاب لبرل اُمیدوار مون جے اِن کی جیت
10 مئی 2017 (06:33)
0

جنوبی کوریا میں لبرل امیدوارمون جے اِن نے صدارتی انتخاب جیت لیاہے۔ان کی کامیابی سے کنزرویٹوپارٹی کاتقریباً ایک عشرے پرمحیط دور اقتدارختم ہوگیا ہے۔
جنوبی کوریا کے قومی الیکشن کمیشن کے مطابق ٹر ن آ وٹ اَسی فیصد رہا جس میں سے مون جے اِن نے چالیس فیصدووٹ حاصل کئے۔
کنزرویٹوپارٹی کے ان کے حریف امیدوارہانگ جون پیو نے پچیس اعشاریہ پانچ فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ اعتدال پسند امیدوار آن چیول سو اکیس اعشاریہ چارفیصد ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبرپررہے۔
توقع ہے کہ مون پانچ سالہ مدت کیلئے آج حلف اٹھائیں گے۔