file photo

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم انتہائی گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات
10 مئی 2017 (06:24)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم انتہائی گرم رہنے کاامکان ہے۔
تاہم پنجاب ، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد 22ڈگری سینٹی گریڈ,لاہوراورپشاور 26,کراچی 29,کوئٹہ 14,گلگت 12,مری 17اورمظفرآباد 18 ڈگری سینٹی گریڈ