اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے آئندہ چار سال کے دوران قومی گرڈ میں دس ہزار میگا واٹ بجلی شامل کرنے پر توجہ دے رہی ہے

عالمی مالیاتی فنڈ نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کی ہے
10 مئی 2014 (19:35)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف سٹاف مشن کے سربراہ جیفری فرینکس کی اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران حکومت کی ان پالیسیوں کو سراہا گیا۔

جیفری فرینکس نے اقتصادی استحکام اور سرمایہ کاری اور شرح نمو میں اضافہ سے متعلق حکومت کی پالیسیوں کی تعریف کی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کے اہداف میں مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ، افراط زر پر قابو پانا، غربت میں کمی، عوام کیلئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنا اور معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا شامل ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے آئندہ چار سال کے دوران قومی گرڈ میں دس ہزار میگا واٹ بجلی شامل کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے رواں سال ستمبر تک زرِمبادلہ کے ملکی ذخائر پندرہ ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔