مری اور آزادجموں وکشمیر سے آنے والے ریلی کے شرکاء بہارہ کہو سے اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

10 مئی 2014 (19:47)
0

اسلام آباد میں ٹریفک پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے سلسلے میں اتوار کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

منصوبے کے تحت جی ٹی روڈ لاہور سے آنے والی ٹریفک ٹی چوک روات سے اور موٹر وے اور پشاور سے آنے والی ٹریفک اسلام آباد چوک سے وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوگی۔

مری اور آزادجموں وکشمیر سے آنے والے ریلی کے شرکاء بہارہ کہو سے اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

ادھر جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے ریلی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے جامع سیکیورٹی انتظامات کئے ہیں ۔