سرکاری حکام کے مطابق مال برداری کے شعبے میں بہتری سے ریلوے کی آمدن میں پچھلے سال کے مقابلے میں ایک سو اکیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

10 مئی 2014 (13:53)
0

پاکستان ریلوے کو موجودہ مالی سال کے پہلے دس ماہ میں مال بردار گاڑیوں سے دو ارب روپے سے زائد کی آمدن ہوئی ہے۔سرکاری حکام کے مطابق مال برداری کے شعبے میں بہتری سے ریلوے کی آمدن میں پچھلے سال کے مقابلے میں ایک سو اکیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مال بردار گاڑیوں کے لئے انجنوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر بڑھا کر آٹھ سے پچیس کر دی گئی ہے۔حکام نے کہا کہ توقع ہے کہ پاکستان ریلوے کو مستقبل قریب میں مزید انجن ملیں گے جس سے مال بردار گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔