ریڈیو پاکستان کے سیالکوٹ کے نمائندے کو ایک انٹرویو میں سمیڈا کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو افسر عالمگیر چوہدری نے کہا اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں نئے کاروبار کو فروغ دیا جائے گا۔

سمیڈا کا پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے نیا پانچ سالہ ایس ایم ای ترقیاتی منصوبہ
10 مئی 2014 (13:52)
0

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کے ادارے سمیڈا نے پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے ایک نیا پانچ سالہ ایس ایم ای ترقیاتی منصوبہ تشکیل دیا ہے۔

 

ریڈیو پاکستان کےسیالکوٹ کےنمائندے کوایک انٹرویومیں سمیڈا کےقائم مقام چیف ایگزیکٹو افسر عالمگیر چوہدری نے کہا اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں نئے کاروبار کو فروغ دیا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ سمیڈا نے ترقیاتی منصوبے میں جن شعبوں کو ترجیح دی ہے ان میں لاجسٹک، قیمتی پتھر اور جواہرات ، باغبانی ، ڈیری اور افزائش حیوانات ، انجینئرنگ اور توانائی کے شعبے شامل ہیں۔