ڈاکٹر ہینی نے وفاقی وزیر کوبتایا کہ ان کی تنظیم غربت،جہالت اور بیماریوں کے خاتمہ کے ذریعہ پائیدارسماجی و معاشی ترقی کو فروغ دیتی ہے۔

اسلامک ریلیف کے بانی کی وزیر خزانہ سے ملاقات
10 مئی 2014 (10:54)
0

اسلامک ریلیف کے بانی ڈاکٹر ہینی البانا نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر کوبتایا کہ ان کی تنظیم غربت،جہالت اور بیماریوں کے خاتمہ کے ذریعہ پائیدارسماجی و معاشی ترقی کو فروغ دیتی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اسلامک ریلیف پاکستان اور آزاد کشمیر میں یتیم بچوں کی کفالت کا پروگرام چلارہی ہے اس وقت دو ہزار چار سو اڑتالیس یتیم بچوں کی ذمہ داری لی گئی ہے جبکہ تقریباً نو سو یتیم بچے اس پروگرام سے پہلے ہی مستفید ہوچکے ہیں۔


وزیر خزانہ نے خیراتی کام اور اہم سماجی تحفظ کے پروگراموں کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے کہا کہ سماجی تحفظ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔