تفصیلات کے مطابق بغداد کے شمال میں DUJAIL میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی

عراق:بم دھماکوں میں 13 افراد ہلاک،34 زخمی
10 مئی 2014 (21:09)
0

عراق میں ہفتہ کے روز مختلف بم دھماکوں کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک اور چونتیس زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بغداد کے شمال میں DUJAIL میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس سے چھ سیکیورٹی اہلکار اور پندرہ زخمی ہوگئے۔

TARMIYAH کے علاقے میں بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوئے ۔DAWR میں ایک اور دھماکے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔