ریڈ کراس کے سات ارکان کو جنہیں DONETSK شہر میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا رہا کردیاگیا ہے ۔

یوکرین مزید عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے:فرانس، جرمنی
10 مئی 2014 (19:54)
0

فرانس اور جرمنی نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرائن میں صدارتی انتخابات 'روسی مداخلت کی وجہ سے طے شدہ شیڈول کے مطابق نہ ہوئے تو اس پر مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ایک بیان میں فرانسیسی صدر فرینکوئس ہالینڈے اور جرمن چانسلر انجیلا مارکل نے خدشہ ظاہر کیا کہ یوکرین مزید عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے۔

دونوں لیڈروں نے پچیس مئی کو صدارتی انتخابات سے قبل یوکرین کی سرحد پر روسی فوج میں واضح کمی کا مطالبہ کیا۔اُدھر ریڈ کراس کے سات ارکان کو جنہیں DONETSK شہر میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا رہا کردیاگیا ہے ۔