رہا کرنے سے پہلے ان پر شدید تشدد کیا گیا۔

یوکرین : ڈونسیک میں روس نواز عسکریت پسندوں نے ریڈکراس کے کارکنوں کویرغمال بنالیا
10 مئی 2014 (15:26)
0

یوکرین کے شہر ڈونسیک میں روس نواز عسکریت پسندوں نے ریڈکراس کے کئی کارکنوں کو سات گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔رہا کرنے سے پہلے ان پر شدید تشدد کیا گیا۔

 

خودساختہ عوامی جمہوریہ ڈونسیک کےترجمان نے،جہاں کیف سے علیحدگی کے بارے میں کل ریفرنڈم ہو رہا ہے کہا ہے کہ ریڈکراس کے کارکنوں کو جاسوسی کے شبہ میں یرغمال بنایا گیا۔

 

یرغمال بنائے گئے کارکنوں میں ایک فرانسیسی ، تین مقامی اور یوکرین کے تین شہری شامل ہیں۔