مذاکرات میں توقع ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام اور شام میں خانہ جنگی سے متعلق معاملوں پرتوجہ دی جائے گی۔

امریکی وزیردفاع آئندہ ہفتےسعودی عرب، اردن اور اسرائیل کے دورے پر روانہ ہونگے
10 مئی 2014 (12:33)
0

امریکی وزیر دفاع چک ہیگل اگلے ہفتے سعودی عرب، اردن اور اسرائیل کے دورے پر روانہ ہوں گے ان ملکوں کے اس دورے میں ہونے والے مذاکرات میں توقع ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام اور شام میں خانہ جنگی سے متعلق معاملوں پرتوجہ دی جائے گی۔

 

پینٹا گون کے پریس سیکرٹری رئیر ایڈمرل جو ن کربی نے واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکی وزیر دفاع کا یہ دورہ خطے میں سکیورٹی کے مشترکہ مسائل سے نمٹنے کیلئے اتحادی ملکوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر مربوط انداز میں کام کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔