معاہدے میں نئے آئینی مسودے اور انتخابات کے انعقاد سے پہلے فوری جنگ بندی اور ایک عبوری حکومت کی تشکیل پرزور دیا گیا ہے۔

جنوبی سوڈان کے صدر سلواکیر اور باغی رہنما ریک ماچر معاہدے پر رضا مند
10 مئی 2014 (12:29)
0

جنوبی سوڈان میں پانچ ماہ سے جاری لڑائی کے بعد صدر سلواکیر اور باغی رہنما ریک ماچر ایک معاہدے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔ ملک میں لڑائی کے بعد سے دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی بالمشافہ ملاقات کے بعد ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس بابا میں اس معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے میں نئے آئینی مسودے اور انتخابات کے انعقاد سے پہلے فوری جنگ بندی اور ایک عبوری حکومت کی تشکیل پرزور دیا گیا ہے۔