اقوام متحدہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مغربی افریقہ کے لئے اپنا ایک خصوصی نمائندہ ابوجابھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ200سےزائدطالبات کےاغواکی صورتحال سےنمٹنے کیلئےنمائندہ نائیجیریا بھیجے گی
10 مئی 2014 (12:23)
0

اقوام متحدہ اپنا ایک نمائندہ نائیجیریا روانہ کرے گی تاکہ ملک میں دو سو سے زائد طالبات کے اغوا کے واقعے کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے میں مدد دی جاسکے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مغربی افریقہ کے لئے اپنا ایک خصوصی نمائندہ ابوجابھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اغوا شدہ طالبات کی تلاش کی کوششوں میں نائیجیریا کے حکام کی مدد کے طریقوں پر بات چیت کی جاسکے۔


ملک میں شمال مشرقی صوبے بورنو میں عسکریت پسند تنظیم بوکو ہرام کی طرف سے طالبات کے اغوا کے واقعے کے بعد بین الاقوامی سطح پر تشویش پیداہوگئی ہے۔

 


امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے ماہرین ان طالبات کی تلاش میں مدد دینے کیلئے پہلے ہی نائیجیریا پہنچ چکے ہیں جبکہ فوج کی دس ٹیمیں بھی علاقے میں تلاشی کے کام میں مصروف ہیں۔