دارالحکومت میں سکیورٹی فورسز کے زیر استعمال ایک عمارت کے قریب دھماکہ بھی سنا گیا۔

یمن:صنعاء میں صدارتی محل کےباہرجنگجوئوں کےساتھ جھڑپ میں4 فوجی ہلاک
10 مئی 2014 (12:04)
0

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں صدارتی محل کے باہر جنگجوئوں کے ساتھ جھڑپ میں کم ازکم چار فوجی ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب گاڑی میں سوار مسلح افراد نے صدارتی محل کے گیٹ پر حملہ کردیا، صدرعبدالبوح منصور ہادی اس وقت صدارتی محل میں موجود نہیں تھے۔


دارالحکومت میں سکیورٹی فورسز کے زیر استعمال ایک عمارت کے قریب دھماکہ بھی سنا گیا۔یمن میں فوج القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوئوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کررہی ہے۔