نوازشریف نے کہا کہ ملک مظاہروں کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مذاکرات معاملات کے حل کا بہترین راستہ ہے: وزیراعظم
10 مئی 2014 (10:47)
0

وزیراعظم نوازشریف نے ان رہنمائوں کو مذاکرات اور معاملات کو خوش اسلوبی سے سلجھانے کی دعوت دی ہے جنہوں نے وزیراعظم ہائوس کی طرف احتجاجی ریلیوں کا پروگرام بنا رکھا ہے۔

بہاولپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک مظاہروں کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا اور سیاسی مذاکرات معاملات کے حل کا بہترین راستہ ہے۔انہوں نے کہا حکومت اخراجات میں کٹوتی کرتے ہوئے موٹر ویز اور بجلی گھروں کی تعمیر کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔


وزیر اعظم نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تردید کی۔