لاہور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے تاہم اسے جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے ۔

جمہوریت کوکسی حلقے کیطرف سےکوئی خطرہ نہیں:پرویزرشید
10 مئی 2014 (15:03)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ احتجاجی ریلیوں کا انعقاد ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے تاہم اسے جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے۔آج( ہفتہ ) لاہور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کسی حلقے کی طرف سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ لوگ جو آمریت کے سائے میں پروان چڑھے ہیں جمہوریت کو اپنی بقاء کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت یہ مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے۔


تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی جماعت کی طرف سے پرتشدد عمل کا موثر انداز میں جواب دے گی۔حکومت کے مالیاتی اقدامات کے بارے میں پرویز رشید نے کہا کہ ان اقدامات کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں تاکہ بجلی کی قلت پر قابو پایا جا سکے۔