صدرممنون حسین نے عربی زبان کو نصاب کا حصہ بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا

صدر کا دینی مدارس کے طلباء کو جدید علوم سے آراستہ کرنے پر زور
10 مئی 2014 (19:32)
0

صدر ممنون حسین نے دینی مدارس کے طلباء کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ہفتہ کے روز اسلام آباد میں حفاظ میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلباء کوجدید تعلیم کے حصول سے سماجی واقتصادی ترقی میں کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جو ایٹمی صلاحیت کا حامل ہے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ سے ایسے مزید سنگ میل عبور کرنے میں مدد ملے گی۔

صدرممنون حسین نے عربی زبان کو نصاب کا حصہ بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے بارے میں صدر نے کہا کہ برادر ملک نے آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔اس سے پہلے صدر نے دس سال سے کم عمر کے حفاظ میں ایوارڈاورانعامات تقسیم کئے۔