یہ اتفاق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ اور سیستان بلوچستان کے گورنرکے درمیان ملاقات میں کیاگیا ۔

سندھ اورسیستان بلوچستان کےدرمیان تجارت کےفروغ کیلئےمشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنےپراتفاق
10 مئی 2014 (11:53)
0

صوبہ سندھ اور ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔اس سلسلے میں کراچی میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور سیستان بلوچستان کے گورنر علی اوست ہاشمی کے درمیان ایک ملاقات میں اتفاق رائے ہوا۔


وزیر اعلی نے کہا کہ سندھ میں تیل،گیس ،کوئلے ،ہوا کی راہداری کان کنی اور زراعت سمیت قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کے بہترین مواقع موجود ہیں۔صوبہ سیستان بلوچستان کے گورنر نے کہا کہ ایران توانائی کے بحران پر قابو پانے میں صوبہ سندھ کی مدد کرسکتا ہے۔