ہفتہ کی سہ پہر لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اس سے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

حکومت ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب ہوگئی ہے:ثنااللہ
10 مئی 2014 (19:40)
0

پنجاب کے قانون کے وزیر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت کے پہلے سال ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ہفتہ کی سہ پہر لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اس سے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کو پرامن انداز میں مظاہرے کرنے کا حق حاصل ہے تاہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔