گورنر نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔

حکومت تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی،محمد زبیر
10 مارچ 2017 (20:20)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

جمعہ کے روز کراچی میں تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔
وفد نے گورنر کو صوبے میں امن کی بحالی، صوبائی اور وفاقی ٹیکس نیٹ ورک میں مساوات لانے اور صنعتی علاقوں کو درپیش مسائل کے حل میں تاجر برادری کے کردار سے متعلق آگاہ کیا۔
گورنر نے کہا کہ وزیراعظم بھی ملک کو اقتصادی خوشحالی کے راستے پر گامزن کے لئے انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔