ترجمان وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسلم ممالک کے ساتھ برادرانہ اور قریبی تعلقات ہیں

قطر ،عرب تعلقات کشیدگی پاکستان کیلئے باعث تشویش ہے،مصدق ملک
10 جون 2017 (22:24)
0

وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام مسلم ممالک کے ساتھ برادرانہ اور قریبی تعلقات ہیں اور ہماری خارجہ پالیسی غیر جانبدار ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قطر اور دیگر عرب ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پاکستان کیلئے باعث تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر جانبدار اور متوازن خارجہ پالیسی کے ذریعے اپنا کردار ادا کرے گا۔