نفیس زکریا نے کہا کہ بھارتی فورسز کی مسلسل فائرنگ سے خطے میں امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

پاکستان کی کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت
10 جون 2017 (22:22)
0

پاکستان نے کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز کی مسلسل فائرنگ سے خطے میں امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
ادھر دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے اسلام آباد میں ایک افطار ڈنر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین خون ریزی کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور بھارت طاقت کے ذریعے ان کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا۔