قطری وزیر خارجہ نے خلیج تعاون کونسل کو ایسے مذاکرات کیلئے بہترین پلیٹ فارم قرار دیا

روس،قطر کا خلیج بحران کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
10 جون 2017 (20:29)
0

روس اور قطر نے خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان کشیدگی کو پر امن طریقے سے حل کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے یہ اتفاق رائے ہفتہ کے روز ماسکو میں روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف اور قطر کے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس ان متعلقہ فریقوں کی مرضی کے مطابق عمل کرنے کیلئے تیار ہے جو مذاکرات کے ذریعے سفارتی کشیدگی کے حل میں مدد دینا چاہتے ہیں۔
شیخ محمد بن عبدالرحمن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قطر مذاکرات کے ذریعے یہ مسئلہ حل کرے گا۔
انہوں نے خلیج تعاون کونسل کو ایسے مذاکرات کیلئے بہترین پلیٹ فارم قرار دیا۔