فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج نے فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔

کنٹرول لائن راولاکوٹ سیکٹر پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ،شہری شہید
10 جون 2017 (20:12)
0

ہفتہ کے روزکنٹرول لائن راولاکوٹ سیکٹر پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے عباس پور کا محمد شبیر شدید زخمی ہوگیا۔ اسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ تیسرے پہر زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔