پاک بحریہ کے اعلی افسران، چینی سفیر اور سفارتخانے کے عملے نے بیڑے کا استقبال کیا۔

چین کے بحری جہاز خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گئے
10 جون 2017 (20:06)
0

چینی بحریہ کے ٹاسک گروپ کے تین بحری جہاز Chung Chun، Chang Xuاور Cha Hoخیر سگالی دورے پر کراچی پہنچے ہیں۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق رئیرایڈمرل شان ہو چینی بحریہ کے دستے کی قیادت کررہے ہیں۔
پاک بحریہ کے اعلی افسران، چینی سفیر اور سفارتخانے کے عملے نے بیڑے کا استقبال کیا۔
ترجمان نے کہا کہ دورے کے دوران چینی بحریہ کے ارکان پاک بحریہ کے حکام کے ساتھ پیشہ وارانہ امور اور باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ چینی بحری جہاز گہرے سمند میں مشقوں میں بھی حصہ لیں گے۔