علاقائی پاسپورٹ آفس کے قیام سے قبائلیوں کو پاسپورٹ کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

وفاقی حکومت کا میرانشاہ میں علاقائی پاسپورٹ دفتر قائم کرنیکا فیصلہ
10 جون 2017 (20:01)
0

وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے میران شاہ میں علاقائی پاسپورٹ آفس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ترک وطن اور پاسپورٹ کے محکمے کی ایک ٹیم دفتر کے لئے مناسب جگہ کے انتخاب کی غرض سے آئندہ ہفتے میران شاہ کا دورہ کرے گی۔
علاقائی پاسپورٹ آفس کے قیام سے قبائلیوں کو پاسپورٹ کی فراہمی میں مدد ملے گی۔