وزیر مملکت نے کہا کہ مظفرآباد اور کوٹلی کے اضلاع میں تقریباً95 ہزار خاندان پروگرام سے استفادہ کررہے ہیں۔

 قومی صحت پروگرام کو آزاد کشمیر کے تمام اضلاع تک توسیع دی جا رہی ہے،سائرہ
10 جون 2017 (18:52)
0

مظفرآباد اور کوٹلی کے اضلاع میں تقریباً95 ہزار خاندان پروگرام سے استفادہ کررہے ہیں،سائرہصحت کی وزیر مملکت سائرہ افضل تار ڑنے کہا ہے کہ وزیراعظم کے صحت کے قومی پروگرام کو آزادجموں وکشمیر کے تمام اضلاع تک توسیع دی جارہی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مظفرآباد اور کوٹلی کے اضلاع میں تقریبا پچانوے ہزار خاندان پروگرام سے استفادہ کررہے ہیں۔
وزیرمملکت نے کہا کہ وزیراعظم کے صحت پروگرام کے تحت پندرہ ہزار خواتین کا علاج کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام میں خواتین کی صحت اور علاج معالجے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
سائرہ افضل تارڑنے کہا کہ پروگرام کے تحت فاٹا کی باجوڑ اور خیبر ایجنسیوں میں تین ماہ کے دوران دل کے چالیس آپریشن بھی کئے گئے ہیں۔