وفاقی وزیر نے رعائتی نرخوں پر اشیائے خوردونوش مہیا کرنے پر پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔

 حکومت عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے،برجیس
10 جون 2017 (18:40)
0

امور کشمیر کے وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں عوام کو بنیادی ضروریات مہیا کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔
انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز شیخوپورہ کے قریب رمضان بازار کا دورہ کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے رعائتی نرخوں پر اشیائے خوردونوش مہیا کرنے پر پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام صوبائی حکومت کی پالیسیوں سے نالاں ہیں اور تحریک انصاف عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔