صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ روزہ ہمیں معاشرے کے مظلوم اور سہولتوں سے محروم طبقوں کی ضروریات پوری کرنے کا درس دیتا ہے۔

سردار مسعود کا اسلامی تعلیمات کے مطابق یتامیٰ کی مناسب دیکھ بھال پر زور
10 جون 2017 (18:37)
0

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق یتیم بچوں کی مناسب دیکھ بھال کریں۔
انہوں نے ہفتہ کے روز اسلامی تعاون تنظیم کے یتیم بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ روزہ ہمیں معاشرے کے مظلوم اور سہولتوں سے محروم طبقوں کی ضروریات پوری کرنے کا درس دیتا ہے۔
سردار مسعود خان نے اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ یتیموں کے مسائل اور ضروریات سے متعلق شعور اجاگر کریں۔