وزیر مملکت نے کہاکہ بعض سیاسی عناصر ملک کی تعمیر و ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔

سیاسی معاملات پارلیمنٹ میں حل کئے جانے چاہئیں،عابد شیر علی
10 جون 2017 (18:34)
0

پانی اور بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت ، پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے ہفتہ کے روز فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام سیاسی قوتوں کا احترام کرتی ہے اور معاملات پارلیمنٹ میں حل کیے جانے چاہئیں۔
عابد شیر علی نے کہاکہ بعض سیاسی عناصر ملک کی تعمیر و ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے جس کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم عدالت عظمیٰ میں اپنے اور اپنے خاندان کے خلاف تمام بے بنیاد الزامات کا جواب دیا ہے۔