وزیر اعلیٰ کی کمپنی کے نجکاری عمل کی نگرانی کے لئے کابینہ کی قائمہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت۔

قائد اعظم سولر پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کی نجکاری کی منظوری
10 جون 2017 (18:18)
0

پنجاب کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی صدارت میں ہفتہ کے روز لاہور میں ہوا جس میں قائداعظم سولر پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کی نجکاری کی منظوری دی گئی۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ سرمایہ کاروں نے اس منصوبے کی نجکاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کمپنی کے نجکاری عمل کی نگرانی کے لئے کابینہ کی قائمہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
صوبائی کابینہ نے 12سو میگاواٹ کے گیس سے بجلی پیدا کرنے کے نئے منصوبے کیلئے پنجاب تھرمل پاور کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی منظوری بھی دی۔
اجلاس میں پنجاب کے سرکاری ملازمین کے ہائوسنگ فائونڈیشن ایکٹ 2004 ، گاڑیوں کے لئے صوبائی آرڈیننس کے شیڈول بارہ اور پنجاب کے زکوٰة اور عشر ایکٹ2016 میں بھی ترمیم کی منظوری دی۔