نواز،اشرف کا افغانستان میں امن و مفاہمت کیلئے فروغ کیلئے چار فریقی گروپ کے زیر اہتمام کوششوں پر اتفاق۔

دہشت گردی خاتمہ،پاکستان افغانستان قریبی تعاون ناگزیر ہے،وزیراعظم
10 جون 2017 (18:10)
0

آستانہ میں افغان صدر اشرف غنی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و سلامتی کیلئے پر عزم ہے۔
نوازشریف نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ دشمن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اسکی افواج دہشتگردی کے ناسور سے بہادری سے لڑر رہی ہیں اورہم نے حالیہ برسوں میں اس جدوجہد میں بھاری جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں۔
نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قریبی تعاون ہمارے خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے۔
دونوں رہنمائوں نے دہشتگردگروپوں کے خلاف خصوصی کارروائیوں کیلئے دوطرفہ اقدامات کے علاوہ چارفریقی گروپ کا لائحہ عمل استعمال کرنے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے افغانستان میں امن ومفاہمت کے فروغ کیلئے چار فریقی گروپ کے زیر اہتمام کوششیں کرنے پر اتفاق رائے کیا۔