شکست کے بعد آسٹریلیا چمپئنز ٹرافی سے باہر۔

 برطانیہ نے آسٹریلیا کو 40رنز سے ہرا دیا
10 جون 2017 (18:08)
0

برمنگھم میں کھیلے گئے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے میچ میں برطانیہ نے آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت40رنز سے ہرا دیا۔

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 277رنز بنائے ۔
ٹراوس ہیڈ 71، فنچ نے 68 سٹیون سمتھ 56رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
برطانیہ نے40.2اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 240رنز بنائے تھے کہ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔
ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت برطانیہ کو 40رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔