وزیرخزانہ نے کہا کہ معاشی اصلاحات سے پاکستان بلند پائیدار اور مجموعی اقتصادی ترقی کی شرح حاصل کر لے گا۔

 عوام کی فلاح وبہبود کو بجٹ میں اولین ترجیح دی گئی،ڈار
10 جون 2017 (18:04)
0

وزیرخزانہ محمد اسحق ڈار نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کو بجٹ میں اولین ترجیح دی گئی ہے اور حتمی بجٹ میں معیشت کے تمام شعبوں کو شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے موصول ہونے والی مختلف تجاویز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات سے عوام کی بہبود اور خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ معاشی اصلاحات سے پاکستان بلند پائیدار اور مجموعی اقتصادی ترقی کی شرح حاصل کر لے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برس کی روایت اور مسلم لیگ نون کی حکومت کا جمہوری جذبے پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت ارکان پارلیمنٹ کی زیادہ سے زیادہ تجاویز پر عملدر آمد کررہی ہے۔
وزیرخزانہ نے جاری بجٹ اجلاس کے دوران وزارت خزانہ اورایف بی آر میں تندہی سے کام کرنے والی بجٹ ٹیم کی تعریف کی ۔