فلپائن :عسکریت پسندوں کے ساتھ خونریز لڑائی میں 13 فوجی ہلاک
10 جون 2017 (16:30)
0

فلپائن میں عسکریت پسندوں کے ساتھ خونریز لڑائی میں کم سے کم تیرہ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جنہوں نے جنوبی شہر Marawi کا محاصرہ کر رکھا ہے۔
فوج کے ترجمان کرنل Edgard Arevalo نے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک سرکاری فوج کا ایک دن میں یہ سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ عسکریت پسندوں نے تیرہ مئی کو Marawi پر قبضہ کر لیا تھا اور شہر کے کئی حصوں پر ابھی بھی ان کا قبضہ ہے۔