اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے موسمیاتی تبدیلی کے عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لئے پیرس معاہدے پر موثر عملدرآمد پر زور دیا۔

پاکستان کا سمندروں کی حالت بہتر بنانے کیلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم
10 جون 2017 (16:03)
0

پاکستان نے سمندروں کی حالت بہتر بنانے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اس عزم کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں سمندروں کے بارے میں ایک کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان انسانی سرگرمیوں کی بدولت سمندروں کی حالت بگڑنے سے روکنے کی کوششوں میں فعال کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لئے پیرس معاہدے پر موثر عملدرآمد پر زور دیا۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان سمندروں کی جغرافیائی حدود کے بارے میں معلومات بڑھانے کی غرض سے سمندری سائنسی تحقیق سے متعلق اپنی قومی استعداد مضبو ط بنانے کے لئے متعدد اقدامات کر رہا ہے۔