خاران میں پانی کی فراہمی کے لئے نئی پائپ لائن اور پہلے سے موجود منصوبوں کو تین کروڑ روپے لاگت سے جدید بنانے پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

بلوچستان حکومت کے پسماندہ علاقوں میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم کرنے کے اقدامات
10 جون 2017 (15:52)
0

حکومت بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم کرنے کے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع خاران میں پانی کی فراہمی کے لئے نئے پائپ لائن کا ایک منصوبہ اور پہلے سے موجود منصوبوں کو جدید بنانے پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے جن پر تین کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
اسی طرح ساڑھے چار کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع پشین کی بیس یونین کونسلوں میں ہینڈ پمپ لگائے جا رہے ہیں۔