جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

10 جون 2017 (15:26)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی محاذ پر تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔یہ بات انہوں نے مظفرآباد کے قریب کنٹرول لائن کے دورے میں جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جہاں انہیں بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور پاک فوج کی طرف دے دئیے جانے والے جواب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بری فوج کے سربراہ نے جوانوں کی آپریشنل تیاری اور فرائض کی انجام دہی کیلئے ان کے مثالی عزم وحوصلے کو سراہا۔

جنرل باجوہ نے بھارتی بربریت کے خلاف کنٹرول لائن کے دونوں جانب مقیم کشمیریوں کے عزم کی بھی تعریف کی اور انہیں پاکستان کی حمایت کا یقین دلایا۔اس موقع پر جوانوں نے بھات کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنائے جانے سے متعلق اپنے خیالات سے بری فوج کے سربراہ کو آگاہ کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔