منصوبہ چار ارب ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے رواں سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔

مہمند باجوڑ ہائی وے کو بہتر بنانے اور اسے توسیع دینے کا کام جاری
10 جون 2017 (14:54)
0

پینتالیس کلومیٹر طویل مہمند باجوڑ ہائی وے کو بہتر بنانے اور اسے توسیع دینے کا کام جاری ہے۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے فلک نیاز کو بتایا کہ یہ منصوبہ چار ارب ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے رواں سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔منصوبے میں نو پلوں اور ایک کلومیٹر طویل سرنگ کی تعمیر بھی شامل ہے۔