ایل این جی پر چلنے والے بلوکی اور حویلی بہادر شاہ بجلی گھروں کے لئے ساڑھے چھہتر ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

اگلے مالی سال کے دوران توانائی کے شعبے کی ترقی کیلئے 400ارب روپے سے زائدکے فنڈز مختص
10 جون 2017 (14:19)
0

حکومت نے اگلے مالی سال کے دوران توانائی کے شعبے کی ترقی کیلئے چار سو ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ایک نیا پروگرام جسے " توانائی سب کیلئے " کا نام دیا گیا ہے متعارف کرایا جا رہا ہے جس پر اخراجات کا ابتدائی تخمینہ ساڑھے بارہ ارب روپے لگایا گیا ہے۔
ایل این جی پر چلنے والے بلوکی اور حویلی بہادر شاہ بجلی گھروں کے لئے ساڑھے چھہتر ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ یہ منصوبے اس سال مکمل کئے جائیں گے جن سے بارہ ہزار چار سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔
اسی طرح داسو پن بجلی منصوبے کیلئے 54 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی تکمیل کیلئے انیس ارب ساٹھ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جس سے نو سو انہتر میگاواٹ اضافی بجلی پیدا ہو گی۔جامشورو میں کوئلے سے ایک ہزار دو سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگایاجائے گا جس پر سولہ ارب بیس کرور روپے لاگت آئے گی۔