بھارت کوئی الزام لئے بغیر سید علی گیلانی کو شہید کرنا چاہتا ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس
10 جون 2017 (13:59)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کوئی الزام لئے بغیرجماعت کے چیئرمین سید علی گیلانی کو شہید کرنا چاہتا ہے۔سری نگر میں ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ مسلسل نظربندی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین کی صحت پر سنگین اثرات مرتب کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حتیٰ کہ سید علی گیلانی کو رمضان کے مہینے میں بھی جمعہ کی نماز کی ادائیگی سے روکا جا رہا ہے۔
ترجمان نے بھارت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی اور بلاجواز پابندیاں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو ظاہر کرتی ہیں۔
ادھر ، بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہ مولا میں مزید چھ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
بھارتی فوج نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اوڑی میں کارروائی کے دوران شہید کیا۔