اعادہ آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔

پاکستان اور روس کادوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ
10 جون 2017 (13:42)
0

پاکستان اور روس نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے اس خواہش کا اعادہ آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط اور خوشگوار سیاسی تعلقات نے سیاسی خیرسگالی کو پائیدار اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔انہوں نے تجارت ، معیشت ، سائنس اور فنی تعاون کے بارے میں پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن کا اگلا اجلاس رواں سال ستمبر میں ماسکو میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
شمال جنوب گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ دونوں فریقوں نے اس حوالے سے معاہدے پر دسمبر 2015 میں دستخط کئے تھے۔فریقین نے حالیہ برسوں کے دوران دفاعی تعلقات کا بھی جائزہ لیا۔