File Photo

گلگت بلتستان میں ترقیاتی پروگرام کے تحت400 سے زائد ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جائیں گی
10 جون 2017 (11:26)
0

گلگت بلتستان میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت رواں ماہ کے اختتام تک چار سو سے زائد ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جائیں گی۔

پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ ان سکیموں پر گلگت بلتستان کے دس اضلاع میں عمل درآمد کیا جا رہا ہے جس پرگیارہ ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ سکیمیں انتظامیہ ، قانون نافذ کرنے والے اداروں ، توانائی کے شعبے ، قدرتی وسائل کے انتظام ، سماجی کاموں اور سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام سے متعلق ہیں۔