File Photo

انجیلا مرکل کا قطر میں صورتحال کے بارے میں تشویش کا اظہار
10 جون 2017 (11:07)
0

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے قطر میں صورتحال کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے۔

میکسیکو میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے خلیج کے تمام ملکوں ، ایران اور ترکی پر علاقائی تنازعے کے حل کیلئے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔  انجیلا مرکل نے کہا کہ جب تک تمام علاقائی ملکوں کو اس معاملے میں شامل نہیں کیا جاتا اس صورتحال کو حل کرنا ناممکن ہو گا۔