File Photo

وزیراعلیٰ پنجاب کی آسامیوں پر تعیناتی کی سمری کی منظوری
10 جون 2017 (11:05)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ نے صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں لیکچراروں اور پروفیسروں کی تین سو سے زائد آسامیوں پر تعیناتی کی سمری کی منظوری دی ہے۔

یہ بات نوجوانوں کے امور کے صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے ریڈیو پاکستان کے اٹک کے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔