File Photo

یورپی یونین نے اسرائیل کو یہودی بستیوں کی تعمیر کے بارے میں خبردار کردیا
10 جون 2017 (09:47)
0

یورپی یونین نے اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ Federica Mogherini نے ایک بیان میں کہا کہ یہودی بستیوں کی تعمیر میں توسیع سے متعلق اسرائیل کی موجودہ پالیسی بین الاقوامی قانون کے منافی اور غیر قانونی ہے اور اس سے مسئلہ فلسطین کے دور یاستی حل کے امکانات مزید کم ہوجائیں گے۔
انہوں نے دو ریاستی حل کے لئے مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ فلسطین کے حل کا واحد قانونی راستہ ہے جس سے منصفانہ اور پائیدار امن کے حصول کی راہ ہموار ہوگی۔
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں تقریباً اٹھارہ سو نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔